MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

توشہ خانہ فوجداری کیس ، عدالت کا عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

4 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران

- Advertisement -

خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔عدالت نے فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا جس کی تاریخ 7 فروری مقرر کی گئی ہے جب کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت عمران خان کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ سے سوال کیا کہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کدھر ہے ؟ اس پر علی بخاری نے کہا کہ 5 منٹ دے دیں، بیرسٹر گوہرعدالت پہنچ رہے ہیں۔علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا، اس پر عدالت نے کہا کہ آج وکالت نامہ بھی جمع کرادیں ۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آجاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے۔اس دوران کمرہ عدالت میں عمران خان اور الیکشن کمیشن کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان چند روز میں بنی گالہ منتقل ہو جائینگے ۔ذرائع کے مطابق […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز) توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سیشن کورٹ نے عمران خان کی حاضری سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.