ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے ، سکندر خان عمرانی
نصیرآباد(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہاہےکہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے علاقے میں ترقیاتی عمل عوام کی عین خواہشات کے مطابق ہے مستقبل قریب میں مزید نئی اسکیمات متعارف کروائی جائیں گی جبکہ تعلیم کے مزید فروغ کے لئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں عنقریب نصیرآباد میں بی آر سی کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا
- Advertisement -
تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے سابقہ ادوار میں یہاں کے منتخب نمائندوں نے تعلیم کے نظام میں کوئی خاص توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے نوجوانوں کے مستقبل کو جان بوجھ کر تاریکی میں جھونکا گیا ان شاءاللہ موجودہ حکومت روز اول سے عوام کی خوشحالی اور علاقے کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مبذول کرکے لوگوں کی زندگیوں کو مزید سہل بنا رہی ہے
ہم جھوٹ اور فریب کی سیاست پر قطعی یقین نہیں رکھتے ہماری عوامی خدمت لوگوں کے سامنے عیاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق کونسلر منظوراحمد چکھڑا کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا عشائیہ میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی۔میونسپل کمیٹی کے سابق کونسلران سمیت دیگر علاقائی معتبرین معززین کثیر تعداد میں شریک تھے