MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف مقرر ہونے پر سینئر صحافی کامران خان نے عمران خان سے عاجزانہ درخواست کر دی

2 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا نیا سربراہ اور جنرل ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کی سمری صدر مملکت کو منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے تاہم گزشتہ روز دیئے گئے عمران خان کے بیان پر کشمکش جاری ہے اور اسی کے پیش نظر سینئر صحافی کامران خان نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان سے درخواست کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ”تمام نظریں اس وقت عمران خان اور صدر مملکت پر ہیں، وہ پہلے ہی آرمی چیف کی تعیناتی میں قانونی سقم تلاش کر رہے ہیں ، پاکستان نئی عدالتی جنگ نہیں بلکہ استحکام کا مستحق ہے ، عمران خان کے اپنے خیالات ہوں گے لیکن جنرل عاصم منیر بلا شبہ 100 فیصد پاک فوج کے غیر سیاسی جنرل ہیں ۔“

- Advertisement -

ان کا کہناتھا کہ ”لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر آرمی چیف ،لیفٹیننٹ ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس مقرر کرنے کا فیصلہ ہوگیا ،اب آگے بڑھیں ،پاکستان کو استحکام کی جانب لے کر آگے بڑھیں ،دونوں جنرل صاحبان غیر جانبدارانہ شاندار کیرئیر کے حامل ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ”عمران خان سے عاجزانہ درخواست ہے کہ ملک کو اس وقت امن کی شدید ضرورت ہے اور کسی نئے تنازع کا متحمل نہیں ہو سکتا ، مہربانی فرما کر جنرل عاصم منیر پر اپنے مکمل اعتماد اور سپورٹ کا اظہار کریں ، پاکستان کیلئے اپنی فوج کی نئی لیڈرشپ کے پیچھے کھڑا ہونا لازمی ہے ، نئی لیڈر شپ عوام کی خواہشات سے مکمل طور پر واقف ہے ۔“

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ساحر شمشاد مرز نے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)اینکر پرسن کامران خان بھی روپے کی تاریخی بدقدری اور ڈالر کی اونچی اڑان پر بول […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.