چاغی، افغان مہاجر کیمپ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، باپ بیٹی جاں بحق، 14سالہ بیٹی زخمی
چاغی(ویب ڈیسک)افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے باب بیٹی جاں بحق اور 14سالا بیٹی شدید زخمی ہوگئی،لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں رات دو بجے کے قریب کلی شراف الدین میں لال محمد نامی شخص کے گھر میں مسلح افراد نے گھس
- Advertisement -
کر فائرنگ کردی لال محمد اور اسکی ایک 6 سالا بیٹی رخسانہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک 14 سالا بیٹی فریدہ شدید زخمی ہوگئی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا لیویز فورس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کلی کو گیرے میں لے لیا اور فائرنگ کرنے والوں کی تلاش شروع کردی
لال محمد کا بھانجا سلیمان کے مطابق لال محمد کا بظاہر کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے البتہ اسکی بیوی علاج کے غرض میں کراچی گئی ہے اور لیویز فورس نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف رپٹ بھی درج کی ہے لیویز کے مطابق جاں بحق ہونے والے لوگ افغان مہاجرین ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔
[…] (مسائل نیوز)خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج […]