MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف نے 4 سال میں مخالفین کیخلاف اداروں کو استعمال کیا،خواجہ آصف

3 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کوآڑے ہاتھوں لے لیا،کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں مخالفین کیخلاف حکومتی اداروں کو استعمال کیا۔ پنجاب کے حالیہ ضمنی الیکشن میں 2018 کے مقابلے میں ہم نے زیادہ ووٹ لیے۔ جبکہ 17جولائی کے الیکشن میں ہم نے ووٹ کی حرمت کا پاس کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے الیکشن میں کسی میں آرٹی ایس بیٹھ گیا،اور کہیں سوالیہ نشان اٹھے۔
17جولائی کے الیکشن کے بعد مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں،20 سیٹوں میں سے ہم نے 5 سیٹیں حاصل کیں۔ ضمنی الیکشن میں ہمارے بیانیے کو کوئی شکست نہیں ہوئی، یہ واحد الیکشن ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مریم نواز نے انتہائی زبردست انداز میں انتخابی مہم چلائی۔
20 سیٹوں میں سے ہم نے 5 سیٹیں حاصل کیں،جبکہ یہ سیٹیں پہلے ہی تحریک انصاف کے پاس تھیں ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خرید و فروخت دھندے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر عمران خان دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں ۔ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا بند کریں ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2018 کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگارہا ہے ؟ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا الیکشن میں لوگوں کو خریدا۔
جبکہ ویڈیوز ثبوت موجود ہیں ۔ گلگت بلتستان الیکشن میں کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے،ویڈیوز موجود ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے آزادجموں و کشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے ۔ سینیٹ الیکشن میں پیسے بانٹتے پر عمران خان پکڑے گئے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین دس ،دس کروڑ میں فروخت ہوئے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر مجھے سپریم کورٹ بلا لیتی تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دئیے گئے ، میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) تحریک انصاف نے دعوٰیٰ کیا کہ انکے 186 نمبرز پورے ہیں،186 ارکان کو […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان شوکت خانم ہسپتال کو ملنے والے […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ‏مشکلات کا شکار پاکستان مدد کیلئے پکار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.