MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پورے سال بلوچستان بھر میں محکمہ کھیل مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقدکرے گی،سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی

1 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان اسحاق جمالی نے کہاہے کہ پورے سال بلوچستان بھر میں محکمہ کھیل مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقدکرے گی،کامیاب کراٹے چیمپئن شپ پر تمام انتظامیہ کمیٹی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد اور جو ہار گئے ہیں وہ حوصلہ نہ ہاریں اور آئندہ کے لئے مزید محنت کے ساتھ ساتھ اپنے اساتذہ کرام کی عزت احترام اور ان کی احکامات کی مکمل طورپر پابندی کریں کیونکہ با ادب با نصیب اور بے ادب بے نصیب ،لہٰذا لگن کے ساتھ محنت کرنے والے کی کامیابی خود بخود قدم چومتی ہے ۔دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو آپ کی کامیابیوں کے راستے میں آئے،ان خیالات کااظہارانہوں نے آل کوئٹہ چیف منسٹر کراٹے ٹورنامنٹ پروجیکٹ پاکستان کے اختتام پر کیااس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھےقبل ازیں پی ایس بی جمنازیم پہنچنے پر سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی اور ڈی جی کھیل درا بلوچ کا استقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز آصف لانگو، پریذیڈنٹ کراٹے ایسوسی ایشن بابر اقبال، انسٹرکٹر غلام علی، آغا محمد، پی آر او ڈی جی اسپورٹس علی نواز رند، کھلاڑیوں اوردیگر معززین نے کیاجبکہ بچوں اور بچیوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچاور کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر پانچ کیٹیگریز کے فائنل مقابلے ہوئے ان مقابلوں میں کوئٹہ کی دس سے زائد کلبز نے حصہ لیا، اور مختلف کیٹیگریز میں اپنے کھیل کے جوہر دکھائے،5جولائی سے چیمپئن شپ کا ابتداء ہوا اور تین روز جاری رہنے کے بعد آج فائنل مقابلے ہوئے جس میں شائقین کھیل نے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی جمنازیم تماشائیوں اور کھلاڑیوں سے بھرا ہوا تھااختتام پر سیکرٹری کھیل اور ڈی جی کھیل نے پہلے دوسرے اورتیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں ، اور آفیشلز میں میڈلز تقسیم کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ایونٹس اور کھیلوں کی اہیمت کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.