معاشرے میں تبدیلی لکھے پڑھے لوگ ہی لاتے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ(مسائل نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہی کہ کسی بھی معاشرے میں مثبت تبدیلی لکھے پڑھے لوگ دانشور اور فنی تعلیم سے آراستہ لوگ لاتے ہیں وہ بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے چائے پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ریاض زہری منظور راہی ندیم میانی بھی تھے۔ بی پی ایل اے کے نومنتخب صدر پروفیسر طارق بلوچ جنرل سیکریٹری پروفیسر رزاق الفت کاکڑ نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو خوش آمدید کہا اور اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے واضع کیا کہ لازمی سروس ایکٹ 2019 کا خاتمہ 20 گریڈ کے پروفیسر کے لیئے DRA اور نئے لیکچررز کی آسامیاں نکالنا لازمی امر ہے اورلیکچررز کے ٹائم اسکیل کی بحالی ان کا اہم اللہ ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں معیاری اور اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اس مقصد کے حصول کے لیئے نیشنل پارٹی نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو مضبوط مستحکم اور شفاف بناکر ساڑھے ساتھ سو لیکچررز کی بھرتی بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے شفاف انداز سے بھرتی کی پانچ ہزار پیکج اساتذہ کو مستقل اور ریگولر کیا چھ یونیورسٹیز اور تین میڈیکل کالجز بنائے درجنوں کالجوں کو اپ گریڈ کی کیونکہ مستقبل ان ہی تعلیمی اداروں سے وابستہ ہے بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں نیشنل پارٹی پروفیسرز لیکچررز سمیت اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیئے اپنا قومی کردار تندہی سے ادا کریگی۔
- Advertisement -