MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلدیاتی قانون، سندھ حکومت سے معاہدے کے بعد جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

0 529

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)اہل کراچی کی جدوجہد اور قربانیاں رنگ لے آئیں، سندھ حکومت کالا بلدیاتی قانون واپس لینے پر تیار ہوگئی،جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا اور دھرنے کے شرکاءکے سامنے تحریری معاہدہ پڑھ کر سنایا۔معاہدہ کے مطابق طے پایاکہ تعلیم اور صحت کے تمام شعبے،اسپتال، ڈسپینسریز اور اسکولز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سپرد کی جائیں گی

- Advertisement -

اور تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین بحال کی جائے گی۔ واٹر بورڈ اورسیوریج بورڈکا چیئرمین کراچی کا مئیر ہوگا۔سندھ اسمبلی پر جماعت اسلامی کے دھرنے میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں سندھ حکومت کا وفد پہنچا جس میں ڈاکٹر عاصم حسین اور وقار مہدی،طارق حسن بھی شامل تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کراچی کے حقوق اور سندھ کے عوام کے لیے ہمارا تحریری معاہدہ ہواہے اور ناصر حسین شاہ نے میڈیا کے سامنے پیش کیاہے،

تحریری معاہدے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ اور ناصر حسین سمیت دیگر ذمہ داران اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا 29ویں دن میں داخل ہوگیا، اس دوران ہمار ی اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات ہوئے اور دھرنا و جدوجہد بھی جاری رہی،کچھ تاخیر اور ٹال مٹول بھی ہوئی لیکن کراچی کی بہتری اور سندھ کے عوام کے لیے بہتر سے بہتر چیز پر اتفاق کرلیا گیا،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.