ورجن اٹلانٹک کا اسلام آباد اور مانچسٹر کا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد (مسائل نیوز) ورجن اٹلانٹک نے اسلام آباد اور مانچسٹر کی فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ورجن اٹلانٹک نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی منظوری کے بعد 13 دسمبر 2020 کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورجن اٹلانٹک ائیرلائن نے اس فیصلے کو کاروباری فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹ ورک کا مسلسل جائزہ لے رہے تھے اور بڑھتی ہوئی مانگ کے تناظر میں طیارے کی دستیابی جیسے عوام کو مدِنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ، افریقہ اور بھارت کی ایئرلائن کی سربراہ لیزل گیریک نے کہا کہ صرف ورجن اٹلانٹک نہیں بلکہ تمام ائیرلائنز کو آپریشنل چیلنجز کا سامنا ہے۔یہ ایک کاروباری فیصلہ ہے،مانچسٹر نے بہت اچھا کام کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ سرینا ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیزل گیریک نے کہا مستقبل میں ائیرلائن دوبارہ بحال کرنے کا جائزہ لیں گے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ ہیتھرو سے اسلام آباد اور ہتھیرو سے لاہور جانے والے راستوں سے مزید پروازیں شامل کی جائیں گی، ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ مستقبل میں یہ مارکیٹ کتنی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔برطانیہ میں تارکین وطن کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔اس صورتحال میں جب طیاروں کے فلائٹ آپریشن بند تھےتو ہم نے انتہائی مشکل وقت میں اپنی فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ورجن اٹلانٹک کے پاکستان کے سول ایوی ایشن کے ساتھ اچھے تعلقات رہے اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔کورونا کے دوران پاکستان نے خود کو ایک پرکشش مارکیٹ کے طور پر پیش کیا جس کی وجہ سے وبائی مرض کے دوران ہمیں فائدہ ہوا۔