MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پینٹاگون میں اچانک نظرآنے والی مرغی نے ہلچل مچا دی

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی کی آمد نے ہلچل مچا دی۔ مرغی کوپکڑ کے جانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔دنیا کے سب سے زیادہ سخت سیکورٹی والے علاقوں میں شامل امریکی محکمہ دفاع کے دفاتریعنی پینٹاگون کی سیکورٹی ایک مرغی نے توڑ دی۔

- Advertisement -

پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی نظرآئی توہلچل مچ گئی۔ بے فکری سے ہائی سیکورٹی زون میں گھومتی مرغی کوپکڑنے کے لئے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

کافی کوششوں کے بعد مرغی کوپکڑ کرجانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔یہ پتا نہیں چل سکا کہ مرغی پینٹاگون کے دفاترکے علاقے میں کیسے اورکہاں سے آئی۔حکام نے یہ بھی نہیں بتا یا کہ مرغی کوپینٹاگون کے کون سے حصے سے پکڑا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.