MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آن لائن اپلائی کیا تھا؟ آج معلوم ہوگا آپ مفت لیپ ٹاپ فہرست میں ہے یا نہیں

0 65

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آج ملک بھر کے ہونہار اور ذہین طلباء کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے بعد حکومت اور نجی یونیورسٹیوں نے میرٹ کی بنیاد پر قابل طلباء کی فہرستیں تیار کیں۔ ان فہرستوں کے مطابق ایک لاکھ طلباء کو لیپ ٹاپ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

مرکزی تقریب آج جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوگی جبکہ بعد میں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے اور اسی سلسلے میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں طلباء کے لیے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اسکیم شروع کی تھی، جس کے تحت اب تک ملک بھر کے ہزاروں طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.