MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیف سلیکٹر کو زمبابوے کیخلاف ہار کے بعد گھر چلے جانا چاہیے :عاقب جاوید

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر کو زمبابوے کے خلاف ہار کے بعد گھر چلے جانا چاہیے جب سے یہ ٹیم سلیکٹ ہوئی ہے ہر کوئی غیر مطمئن ہے۔ 50 سالہ عاقب جاوید نے کہا کہ کہ رمیز راجہ کے پاس ساری پاورز ہیں، ڈھونڈنے سے اگلی پلیئنگ الیون مل جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شاداب ٹیم میں چار یا پانچ پر بیٹنگ کر رہا ہے تو اس سے شرمناک بات کوئی نہیں۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اپنے نمبر سے پیچھے ہٹ نہیں رہی، ہم تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر نظر آ رہے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ اچھا کپتان ہوتا تو پتہ ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی 70 فیصد فٹ ہیں، اگر فخر فٹ نہیں تھا تو اسے کیوں لیکر گئے، لگ رہا ہے ہم گیم سے باہر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.