عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جو بلوچستان کے عوام کیلئے خوش آئند ہے ،محمد آصف ترین
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو بلوچستان کے عوام کے لئے خوش آئند ھے وزیر اعلی بلوچستان سابقہ تین سالوں میں عوام بلاخصوص اپنی مخلوط حکومت پی ٹی آئی کے پارلیمانی ممبران اور کارکنان کے ساتھ کی گئی نا انصافیوں کے ازالا کے لئیے بھرپور کوششیں کرینگے کیوں کہ کولیشن حکومت کے باوجود پی ٹی آئی کے ساتھ سوتلی ماں جیسا سلوک بتا گیا ہے چاہے وہ سینٹ کے الیکشن ہو ، وزارتیں ہو،مشیروں کی تعیناتیاں ہو یا کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے الیکشن ہو لیکن اس کے برعکس پی ٹی آئی نے ہمشیہ انکی کے لئیے قربانیاں دی ہیں اب وقت ھے کہ نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک بڑے بھائی کی حثیت سے پی ٹی آئی کے قربانیوں اور انکی ساتھ حکومتی حوالے سے کی گئی نا انصافیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے ازالے کے لیے ترجیح بنیادوں پر فیصلے کرے اور ایک بہتر کولیشن حکومت کا حق ادا ہوسکے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بہت افسوس کا مقام ھے کہ مذہب پرستی اور قوم پرستی کی سیاست کرنے والوں نے زاتی مفادات کے خاطر حالیہ دنوں میں کھبی اپوذیشن تو کبھی اقتدار کی جو سیا ست کی وہ قابل رشک ھے انکے کردار سے اب بلوچستان کے عوام بخوبی واقف ہیں