MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق کپتان راشد لطیف کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

0 107

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)سابق قومی کپتان راشد لطیف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے چیئرمین اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا جو معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر یہ کسی اور کھیل میں ہوتا تو فوری کارروائی کی جاتی لیکن چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سب بھارتی ہیں اس لیے معطلی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

راشد لطیف نے اس واقعے کو کرکٹ کے لیے ایک بدنما دن قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے کھیل کے اسپرٹ اور جنٹلمین گیم کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اس لیے اس رویے پر سخت احتساب ہونا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.