اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارا بنانے کے لیے پاکستانی عوام، سول و عسکری قیادت نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں،پاکستان کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں پیغام پاکستان کو عام کرنا ہو گا۔انٹرنیشنل کانفرنس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ادارہ تحقیق اسلامک یونیورسٹی کی کوششیں قابل قابل ستائش ہے۔
- Advertisement -
انہوںنے کہاکہ پاکستان کو امن کا گہوارا بنانے کے لیے پاکستانی عوام، سول و عسکری قیادت نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، متعدد عالمی شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اسد قیصر نے کہاکہ پیغام پاکستان دراصل پیغام امن ہے، یہ پیغام ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں پیغام پاکستان کو عام کرنا ہو گا۔اسد قیصر نے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،
ہمیں کسی صورت میں امن کو سبوتاڑ نہیں ہونے دینا اور اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امن کو قائم رکھنے کے لیے ہمیں اتحاد اور یگانگت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی نے قرآن پاک میں ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دنیا کو پیغام دینا کے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،میری دعا ہے کہ پیغام پاکستان تمام پاکستانیوں کا پیغام بنے۔