MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں بحق

0 98

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ/چمن(مسائل نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے جن میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

 

- Advertisement -

اسی طرح چمن کے علاقے شاہین میدانی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہوگئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پولیس حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کے محرکات جاننے کی کوشش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.