MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

3 567

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 1651 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2200 روپے اور 1886روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 25 ہزار 86 روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 1560 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58 روپے کی کمی سے 1337.44 روپے کی سطح پر آگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے اوپر چلی گئی ، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ […]

  2. […] (مسائل نیوز) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ،جنگ اخبار کی رپورٹ […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز)سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.