اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی وزیر اعظم سے آج ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔
اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے تعلیمی بجٹ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی تھیں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے مختص بجٹ میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔