MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد بحال ہوئی پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد بحال ہونے والے والی پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا ، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں حمزہ شہباز کے الیکشن کو متنازعہ اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف آئینی بحران پیدا کرے گا ، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل ابھی زیر سماعت ہے ، بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔
اعلامیہ کے مطابق کابینہ اجلاس میں پنجاب کابینہ اجلاس میں گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحا ل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ فریق نہ بنے، پولیس کے ذریعے گورنر ہاؤس پر چڑھائی نہ کرے ، کابینہ کا آج کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا ہے ، گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لیے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے، عدالت سے تشریح کے لیے رجوع کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ، عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے ، گورنر نے استعفیٰ مسترد کرکے اسپیکرپنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ، گورنر پنجاب کی جانب سے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ استعفی آئین کے آرٹیکل 130 کی ذیلی سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا ، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں بلکہ سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوایا گیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ استعفیٰ ٹائپ کرکے وزیر اعظم کو لکھا گیا اور مذکورہ دفتر میں جمع کرایا گیا ، پاکستان کے آئین کے تحت اس کو استعفیٰ کا خط نہیں سمجھا جا سکتا بلکہ آئین کے تحت وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ ہاتھ سے لکھا گیا ہو اور خط میں گورنر پنجاب سے مخاطب ہونا ضروری ہوتا ہے ، بدقسمتی سے اس وقت کے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آئین کے آرٹیکل 130 (8) کے مضمرات کو مدنظر نہہیں رکھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.