فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان دوستانہ ماحول اور اعتماد کی فضاء قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے
کوئٹہ(مسائل نیوز)فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان دوستانہ ماحول اور اعتماد کی فضاء قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے ۔
ایف سی بلوچستان(نارتھ)کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والے معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
- Advertisement -

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) چلتن رائفلز کی جانب سے سریاب میں عمائدین، کاروباری حضرات، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار کم ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ گفت و شنید کے دوران مقامی معززین نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کیلئے سیکورٹی فورسز کے مختلف اقدامات کو سراہتے ہوئے عوام کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر رمضان المبارک میں عوام کیلئے فرنٹیئر کور کی جانب سے آٹھائے گئے مختلف سیکورٹی اقدامات اور تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔