MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دعا زہرا اور شوہر کا سیالکوٹ میں ہونے کا انکشاف

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر کے سیالکوٹ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق لوکیٹر کے ذریعے دعا زہرا ور اس کے شوہر کے سیالکوٹ میں موجود ہونے سے متعلق معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔لاہور اور کراچی پولیس کی ٹیمیں دعا زہرا کو لینے کے لیے سیالکوٹ میں موجود ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوکیٹر کے ذریعے دونوں میاں بیوی کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔دونوں میاں بیوی بار بار اپنی لوکیشن تبدیل کر رہے ہیں۔اس سے قبل دعا زہراکی آزاد کشمیر میں موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی ساس اور جیٹھ کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران دعا زہرہ کو بازیاب کر کے ایک ہفتے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت دعا زہرا کی ساس اور جیٹھ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس بلاجواز درخواست گزاروں کو ہراساں، چادر اور چار دیواری کا تقدس مسلسل پامال کررہی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ دعا زہرا کہاں ہے؟ اسے کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دعا زہرا کا میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے،دعا زہرا نے 19 مئی کو آخری کال کرکے کیس کا پوچھا تھا،متعلقہ ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ دعا زہرا کی لوکیشن آزاد کشمیر کی آئی ہے،جس پر عدالت نے ایک ہفتہ میں دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ادھر دعا زہرہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کامران افضل سے چارج واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روک دیا تھا ، سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دینے کا حکم دیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.