MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 41 دہشت گرد ہلاک

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرنائی +پنجگور(مسائل نیوز)29 جنوری 2026 کو بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی گٹھ جوڑ سے وابستہ دہشت گرد گروہوں ‘فتنہ الخوارج’ اور ‘فتنہ الہندوستان’ کے 41 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) ضلع ہرنائی کے مضافات میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جسے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے ‘فتنہ الہندوستان’ کے 11 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے وہ رقم بھی برآمد ہوئی جو 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں بینک ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی تھی۔ یہ دہشت گرد ماضی میں بھی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز تاحال جاری ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف یہ انتھک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.