MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)لاہور کے نواحی علاقے کالا شاہ کاکو میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھتیجے سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل عرف نکا پہلوان اپنے بھتیجے کے

- Advertisement -

ساتھ لاہور جارہے تھے کہ کالا شاہ کاکو کے مقام پر چار مسلح افراد نے اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں شیر افضل اور بھتیجا ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی لاشوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ وقوعہ کو بھی سیل کردیا ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتار کی ہدایت کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.