MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معاشرے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بنیادی حیثیت حاصل ہے،گورنر بلوچستان

0 527

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغانے کہا ہے کہ معاشرے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بنیادی حیثیت حاصل ہے. جہاں موجودہ صوبائی حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر محدود وسائل میں تمام درپیش مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے وہیں رفاعی اداروں کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ مختلف سطح پر اقدامات کر کے موجودہ حکومت کی معاونت کریں.

- Advertisement -

گورنربلوچستان نے کہا کہ پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے سکالرشپ ایوارڈ فراہم کرنے سے بلوچستان کے طلباءو طالبات کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کا موقع ملے گا اور ان کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی نئی راہیں استوار ہوں گئیں. ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ترقی فاونڈیشن کے زیر اہتمام سکالرشپ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر سفیر ٹو سوڈان میر بہروز ریکی، پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے چیرمین عبدالماجد، ترقی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد رشید اور عیسیٰ خان کاکڑ بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اور ترقی فاونڈیشن کو کامیاب سکالرشپ ایوارڈ کی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک وصوبے سے آپ کو جو پہچان ملی ہے اسی مناسبت سے حق ادا کریں.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.