MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار ہیں،شاہ محمود قریشی

1 440

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار، ن لیگ کہتی ہے سینیٹ میں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہاتھ کر گئی، اپوزیشن رہنما لانگ مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں ، تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کیلئے سنجیدہ ہے ، شہبازشریف اور بلاول کو دعوت دے دی، مخالفین کو عوام کا درد ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ بلدیاتی قانون کوتمام جماعتوں نے مسترد کیا، (ن )لیگ کہہ رہی ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ ہاتھ کردیا ہے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہمارے منشور میں شامل ہے، اپوزیشن جماعتوں کو جنوبی پنجاب کا درد ہے تو آگے بڑھیں اور ہمارا ساتھ دیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مستقبل کیلئےپاک چین تجارتی امورپرتبادلہ خیال ہوگا، چین بھی پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ سمجھتا ہے،

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھی چین کا واضح موقف ہے، خطے کی صورتحال پر بھی چینی قیادت سے تبادلہ خیال ہو گا، پاکستان اور چین اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، مستقبل کیلئے چین اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق امور ، دوطرفہ تعلقات اور سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی ہوگا جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد اظہار یکجہتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.