پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے رابطہ
لاہور (مسائل نیوز) پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے ن لیگ نے اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر ن لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکنے کے لیے گورنر راج لگانے، وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں یا تحریک عدم اعتماد لائیں کے موضوع زیر بحث آئے۔
رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز ارکان اسمبلی کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے، دو گھنٹے جارئی رہنے والے اجلاس میں سارے آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم کے مشیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے ،پنجاب میں گورنر راج،تحریک عدم اعتماد،اعتماد کا ووٹ یا کوئی اور آپشن کا فیصلہ پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔
وہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن پنجاب کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعدماڈل ٹاؤن میں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی مشاورتی گروپ کے اجلاس میں طے پایا آخر ی حد تک جائیں گے کہ اسمبلی نہ توڑی جائے،ہم نے پرامن طریقے سے جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کیلئے اپنا کردارادا کیا، ایک قرارداد پاس کی گئی پنجاب اسمبلی کی مدت کو تکمیل تک پہنچایا جائے گا،تحریک عدم اعتماد یا گورنر اعتماد کاووٹ لینے کے لئے وزیر اعلی کو کہیں اس پر بھی مشاورت ہوئی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک پارلیمانی وفد آج بروز منگل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز اور دیگر ممگبران و پارٹی رہنماؤں سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کرے گا، اس ملاقات میں پنجاب ب کی وودہ سیاسی صورتحال،پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد یا اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے باہمی مشاوت کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔