اسلام آباد (مسائل نیوز) پشاور ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جرمانے عائد کرنے سے متعلق اپیل مسترد کر دی،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی اپیل پر محفظ فیصلہ سنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان نے 3 روز میں اپیل کرنا تھی اور اس اپیل کا وقت گزر گیا تھا،جبکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
- Advertisement -
فیصلے کے مطابق جرمانے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی اور وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف عائد 10 ہزار روپے کا جرمانہ ختم کردیا گیا۔
یاد رہے کہ پشاور ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر عمران خان کو 3 دن میں اپیل کرنی تھی تاہم اپیل کا وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جس کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں عمران خان اور اقبال وزیر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن میں این اے 45 کرم میں عمران خان اور اقبال وزیر کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،اسپیشل سیکریٹری نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں استعمال ہوئیں،عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کر چکے ہیں۔ ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں میں تو ہیلی کاپٹر بھی استعمال نہیں ہوا۔ اسپیشل سیکریٹری نے استدعا کی کہ ہماری گزارش ہے کہ اقبال وزیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دئیے کہ کسی کو بھی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین کی اجازت نہیں اور کوئی بھی شخص آئین سے بالا تر نہیں۔
[…] اور انہیں کوئٹہ لے جانے پر عمران خان نے ردِعمل دیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ جو انتقامی […]
[…] نیوز)ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ناقابل […]
[…] آباد(مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف کی آرمی چیف سے ملاقات کے پیغام کے حوالے سے کی جانے […]