MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسمبلیاں توڑنے کا معاملہ، ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہو گا

1 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کی پارٹی جذبات میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہو گا۔جبکہ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کا عمل جاری ہے، فیصلہ ہو چکا ہے۔
اسمبلی توڑنے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کور کمیٹی نے اس معاملے پر تمام اختیارات عمران خان کو سونپ دئیے۔اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں سے باہر نکلنے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس میں اتفاق ہوا ہے کہ استعفے نہیں دیئے جائیں گے بلکہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی جبکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے تحریک انصاف کے اراکین مستعفی ہوں گے ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پنجاب، خیبر پختوانخواہ اور سندھ سے رہنما بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ محمود خان، شفقت محمود، تیمور جھگڑا، علی امین گنڈا پور، علی ظفر ایڈووکیٹ، بابر اعوان، جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، فردوس شمیم نقوی، عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، عاطف خان، عمر ایوب، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، فرخ حبیب، قاسم سوری اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں بابر اعوان اور علی ظفر کی جانب سے اجلاس کے شرکا ء کو آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دونوں نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے لئے آئینی مرحلے سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو نگران سیٹ اپ تک موجودہ وزیراعلی ہی رہیں گے،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران سیٹ اپ پر اتفاق نہ ہوا تو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا، نگران سیٹ اپ کا اختیار الیکشن کمیشن کو ملنے سے فائدہ پی ڈی ایم کو ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ میں اپنی پارٹی کو جماعت اسلامی کی حمایت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.