MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاؤنڈ، یورو اور ڈالر، کون سی کرنسی مہنگی ہوئی؟جانیں فاریکس مارکیٹ کے تازہ ترین نرخ

0 119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے نرخ میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 55 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

برطانوی پاؤنڈ 380 روپے 75 پیسے خرید اور 383 روپے 75 پیسے فروخت پر دستیاب ہے جبکہ یورو کی قیمت خرید 331 روپے 75 پیسے اور فروخت 335 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

سعودی ریال 75 روپے 60 پیسے خرید اور 76 روپے 25 پیسے فروخت جبکہ یو اے ای درہم 76 روپے 80 پیسے خرید اور 77 روپے 80 پیسے فروخت پر دستیاب ہے۔

آسٹریلین ڈالر کی قیمت خرید 185 روپے 15 پیسے اور فروخت 190 روپے 15 پیسے، کینیڈین ڈالر 205 روپے 40 پیسے خرید اور 212 روپے 40 پیسے فروخت میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

چینی یوآن کی قیمت خرید 39 روپے 20 پیسے اور فروخت 39 روپے 60 پیسے، جبکہ جاپانی ین 1 روپے 87 پیسے خرید اور 1 روپے 97 پیسے فروخت میں دستیاب ہے۔

انٹر بینک ریٹس

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

پاؤنڈ اسٹرلنگ انٹر بینک میں 375 روپے 45 پیسے خرید اور 376 روپے 12 پیسے فروخت جبکہ یورو 327 روپے 66 پیسے خرید اور 328 روپے 24 پیسے فروخت پر موجود ہے۔

سعودی ریال انٹر بینک میں 74 روپے 91 پیسے خرید اور 75 روپے 04 پیسے فروخت، جبکہ یو اے ای درہم کی قدر 76 روپے سے کچھ کم یعنی 74 روپے 91 پیسے سے 75 روپے 04 پیسے کے درمیان رہی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.