MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مونس الٰہی نے خصوصی پیغام عمران خان کو پہنچا دیا

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کا خصوصی پیغام عمران خان کو پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور مونس کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق گفتگو ہوئی۔
پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کا خصوصی پیغام بھی عمران خان کو پہنچایا۔ذرائع نے بتایا کہ مونس الہی نے دیگر مسائل پر عمران خان کے ساتھ مشاورت کی۔ملاقات میں عمران خان کا حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں طے پانے والے امور بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور مونس کی ملاقات کے بعد فیصل چوہدری بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور انہوں نے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق قانونی آپشنز پربریفنگ دی۔

- Advertisement -

جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے بھی کیے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ سینئر لیگی رہنماوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطوں کی تفصیل فراہم کی گئی۔ اجلاس میں حمزہ شہباز، رانا ثناءاللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق شریک ہوئے، عطا اللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے بھی کیے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.