MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم سے 3 کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیے جانے کا امکان

2 689

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیوں کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے منگل کی رات کو ایک نجی ہوٹل میں قومی ٹیم کی ایک خفیہ میٹنگ بلائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کے دوران محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور کھل کر کارکردگی دکھائیں۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے منتخب ہونے والے کئی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے بعد ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث اعظم خان، محمد حسنین اور صہیب مقصود کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا امکان ہے، جبکہ ان کی جگہ شعیب ملک، فخر زمان ٹیم میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے حتمی فیصلہ اور اعلان نئے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم کے اعلان کے باوجود پی سی بی کے پاس ٹیم میں تبدیلیوں کیلئے اب بھی 2 ہفتوں سے زائد کا وقت باقی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہو گی، جہاں وہ 18 اور 20 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلے گی، جبکہ 24 اکتوبر کو بھارت کیلئے افتتاحی میچ سے اپنی مہم کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.