MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

باہوبلی کی راج ماتا رمیا کرشنن نے پورن اسٹار کا روپ دھار لیا، بولڈ فلم کی آن لائن پلیٹ فارم پر دھوم

0 314

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز) باہوبلی میں پربھاس کی ماں شیوگامی کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رمیا کرشنن فلم سپر ڈیلکس بولڈ کردار کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جو مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے،اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 8اعشاریہ 2 کی شاندار ریٹنگ حاصل ہے، جو اس کے منفرد موضوع اور اداکاروں کی جاندار پرفارمنس کا ثبوت ہے۔

رمیا کرشنن نے اس فلم میں نہایت بولڈکردار نبھایا ہے۔ انہوں نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جس کا ماضی پیچیدہ ہے اور جو اپنے خاندان اور سماجی تنقید کا سامنا کرتی ہے۔ اس جرات مندانہ رول کے باعث ان کی اداکاری کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا اور شائقین آج بھی اس فلم کو یاد کرتے ہیں۔

ہدایت کار تھیاگراجن کمارراجہ کی اس فلم میں رمیا کرشنن کے ساتھ ساتھ کئی بڑے نام شامل ہیں جن میں سمانتھا روتھ پربھو، وجے سیتھوپتی، فہد فاضل اور بھگوتی پیرومل شامل ہیں۔ فلم کی کہانی چار خاندانوں کے گرد گھومتی ہے اور ہر کردار اپنی انفرادی جدوجہد کے ذریعے معاشرتی تضادات اور انسانی کمزوریوں کو اجاگر کرتا ہے۔

- Advertisement -

سپر ڈیلکس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں وجے سیتھوپتی نے ایک ٹرانس جینڈر کا کردار ادا کر کے ناظرین کے دل جیتے جبکہ سمانتھا نے ایک شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کیا جو اپنی ذاتی زندگی کے فیصلوں کے باعث مشکلات میں گھر جاتی ہے۔ ان سب کرداروں نے فلم کو ایک منفرد اور حقیقت سے قریب تر انداز بخشا۔

رمیا کرشنن اگرچہ تین دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور درجنوں سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں، مگر سپر ڈیلکس ان کے کیریئر کا ایک نمایاں سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد ناقدین نے بھی اسے جنوبی سنیما کی جراتمندانہ اور فنکارانہ پیشکش قرار دیا۔

فی الحال یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر تیلگو زبان میں دستیاب ہے اور نوجوانوں سمیت ہر عمر کے ناظرین بڑی دلچسپی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق سپر ڈیلکس وہ فلم ہے جو نہ صرف تفریح فراہم کرتی ہے بلکہ سماجی حقیقتوں پر بھی گہری سوچ پر مجبور کرتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.