MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صحافی حسن اچکزئی کی گرفتاری قابل مذمت ہے، محمد عرفان

0 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پولیس اور انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، صوبائی صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن
موصوف نے ولی تنگی ڈیم ٹوٹنے کی اطلاع خود نہیں سرکاری ذرائع کے میسج پر چلائی اعلی حکام نوٹس لے،
کوئٹہ(مسائل نیوز)میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے صوبائی صدر محمد عرفان نے کوئٹہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے صحافی و سوشل میڈیا ایکٹویسٹ حسن اچکزئی پر ولی تنگی ڈیم ٹوٹنے کے حوالے سے بے بنیاد ایف آئی آر کے اندراج اور انہیں لاک اپ میں بند کرنے کے اقدام کو اظہار رائے آزادی کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کوئٹہ انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے ایک صحافی کیخلاف ایف آئی آر درج کیا ہے حالانکہ موصوف نے خبر خود سے نہیں بلکہ وہاں کے انتظامیہ کے اہلکاروں کی جانب سے چلائی گئی وائس میسج کے بعد ہی دیا تھا اور اگر ایسا کیا ہے تو بدنیتی سے نہیں بلکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی خاطر پوسٹ کیا ہے حالیہ بارشوں کا پورا بلوچستان گواہ ہیں کہ ڈیموں کے ٹوٹنے سے کیا نقصانات نہیں ہوئے ایسے میں کوئٹہ انتظامیہ کا اس طرز کا اقدام ناقابل قبول اور قابل گرفت عمل ہے اعلی حکام فوری طور پر اس کا نوٹس لے اور نااہل انتظامی اہلکاروں کیخلاف کاروائی کریں بصورت دیگر صحافی احتجاج کا راستہ اپنائے گے جس کی ذمہ داری کوئٹہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.