MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن نےسنیٹر یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا

0 530

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نےسنیٹر یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹر رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں سنیٹر یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹر رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں کو خارج کردیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے،یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، اس کیس کی 20 سماعتیں ہوئیں اور 12 بار کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی،اس کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا۔

- Advertisement -

جبکہ الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی کمیٹی نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال 2 ماہ میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کیلئے تشکیل اسکروٹنی کمیٹی کی پیش رفت سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لا محمد ارشد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن میں ن لیگ، پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیسز پر اسکروٹنی کی پیشرفت سے متعلق سماعت ہوئی ، اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لامحمدارشد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم درخواست گزار فرخ حبیب الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ فرخ حبیب کی غیرحاضری لگائی جائے۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی میں کتنا وقت درکار ہے؟ اس پر سربراہ اسکروٹنی کمیٹی نے بتایا کہ اکاؤنٹس کی اسکروٹنی 8 ہفتے میں مکمل کرلیں گے ، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی جلدمکمل کریں ، ہوسکتا ہے 17 مزید جماعتوں کی بھی اسکروٹنی کرانی پڑے کیوں کہ 17سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات میں شکوک وشبہات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.