MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی

0 13

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اورانسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے تاہم پاکستان میں نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

- Advertisement -

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ ہیں، وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.