ندا یاسر کا نیا ہیئر سٹائل وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
کراچی(مسائل نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامورمیزبان و اداکارہ ندا یاسر اپنے نئے ہیئر سٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ندا یاسر کی نئے ہیئر سٹائل کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
- Advertisement -
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کا یہ نیا ہیئر سٹائل مشہور ڈرامہ سیریل معمہ میں صبا قمر کے ہیئر سٹائل سے بہت ملتا جلتا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کے اس نئے ہیئر سٹائل کا مذاق اڑاتےہوئے ہارر فلم کے خوفناک کردار سے تشبیہ دی۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ندا یاسر نے اپنے ساتھ کیا کیا ہے؟ یہ نیا سٹائل ان پر بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔