MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ، گٹر میں ماں بیٹی کے گرنے کا واقعہ , منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم معطل

0 10

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) بھاٹی چوک میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم معطل کر دی، معطل کیے جانے والے افسران میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر شامل ہیں۔

- Advertisement -

تفصیل کے مطابق قبل ازیں پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کیا گیا تھا جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر پر فوری مقدمہ درج کرانے کی ہدایت بھی کردی۔ذرائع نے بتایاکہ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر کنٹریکٹر اور پراجیکٹ پر کام کرنے والی نجی کمپنی کو شو کاز نوٹس جاری کردی جبکہ ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

ترجمان ایل ڈی اے نے بتایا کہ نیسپاک کے ریزیڈنٹ انجینئر کی معطلی اور محکمانہ کارروائی و انکوائری کی سفارش بھی کردی گئی ، اس کے علاوہ منصوبے میں نیسپاک ٹیم کے کردار کو بھی انکوائری کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.