اسلام آباد ،راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جڑواں شہروں میں زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 150 کلو میٹر تھی اور اس زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ مری، ہری پور، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور جہلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، گلگت، سکردو، چلاس، کوئٹہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختکف علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔
دو روز قبل بلوچستان کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جہاں چند روز کے دوران ایک مرتبہ پھر صوبے کے کچھ علاقے زلزلے سے لرز گئے، جمعہ کی شب کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت 4 عشاریہ ریکارڈ کی گئی، گہرائی 33 کلومیٹر اور مرکز خضدار سے 80 کلومیٹر دور جنوب مغرب کی جانب تھا۔
اس سے پہلے 24 جنوری کو ملک کے مختلف شہروں میں چند ہی گھنٹوں میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے، سندھ کے اضلاع میں زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، منگل کی شب کو گوادر اور بل مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، صوبہ سندھ کے اضلاع بدین اور تھرپارکر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے بار نکل آئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کی تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے، جب کہ اس سے کچھ گھنٹے قبل ہی بلوچستان کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے گوادر او گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
[…] (مسائل نیوز)لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ […]