MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

1 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کا اطلاق فی الفور نافذ العمل ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت بڑھا کر 249.89 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 262.80 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 189.83 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 187 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے سے زائد اضافے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی تاہم حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام پر کم از کم بوجھ منتقل کیا جائے۔

قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.