MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ(مسائل نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔سیالکوٹ شہر میں پیٹرول کی قلت کے بعد شہر کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اسی طرح بہاولپور اور گرد و نواح میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کی اطلاعات ہیں۔خیال رہے کہ پچھلے کئی روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ملک میں پیٹرول کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو بے بنیاد اور غلط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.