MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ایس ایل 7: اسٹیڈیم میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو داخلے سے روک دیا گیا

1 325

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ 7 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے 12 سال سے کم عمر بچوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے باہر روک دیا گیا۔نیوز کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کی وجہ سے کئی والدین اپنے بچوں کے ہمراہ گراونڈ کے باہر جمع ہوگئے۔

- Advertisement -

بچوں کے ہمراہ اسٹیڈیم کے باہر موجود افراد میں کوئٹہ سے آیا ہوا خاندان بھی شامل ہے۔شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا،

میچ دیکھنے کے لیے بچوں کو کہاں چھوڑ کر آئیں؟۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بارہ سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.