MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ایس ایل الاونسز کا معاملہ بورڈ کیلئے دردِ سر بن گیا

0 427

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(جی این ایم)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے الانسز اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے لیے درد سر بن گئے ہیں کیونکہ اتنے سالوں بعد 5 جنوری کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے دوران آڈٹ رپورٹ ایک بار پھر موضوع بحث بنی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے دیگر اعلی ارکان نے پی ایس ایل کے لیے کام کرنے والے آفیشلز کو الانس دینے کا فیصلہ کرلیا۔تنخواہ کا کچھ فیصد بطور الانس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کچھ اہلکار چھ ماہ سے کام کر رہے تھے جبکہ کچھ ایک ماہ سے کام کر رہے تھے، انہیں کام کی رقم کے حساب سے الانس دیا جاتا تھا۔

- Advertisement -

لیکن جب میڈیا میں یہ رپورٹس سامنے آئیں تو تنخواہوں کے ساتھ الانسز کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اگر یہ معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے رکھا گیا تو اہلکاروں کو اپنے الانسز واپس کرنا پڑ سکتے ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 11 آفیشلز نے اس کا فائدہ اٹھایا اور کچھ اب پی سی بی کا حصہ نہیں ہیں جبکہ ان میں سے کئی بہتر تنخواہوں کے ساتھ اعلی عہدوں پر چلے گئے ہیں۔

سینئر جنرل منیجر آپریشنز(لاجسٹکس)اسد مصطفی کی تنخواہ 4,09,762 روپے تھی۔ الانسز کو شامل کرنے کے بعد، یہ 5,45,836 روپے ہے۔ جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ کی تنخواہ 2,75,616 روپے تھی، الانسز شامل کرنے کے بعد انہوں نے 3,82,328 کیے، اب وہ پی ایس ایل چیف کے طور پر بورڈ میں کام کر رہے ہیں۔سینئر مینیجر لاجسٹک مقصود احمد خان نے 1,85,315 روپے کمائے، الانسز شامل کرنے کے بعد انہیں موصول ہونے والی رقم 2,36,597 روپے بنی ۔ منیجر ملبوسات اور ٹیم آپریشنز فاروق احمد بھٹی نے 1,12,078 روپے کمائے، الانسز کے بعد یہ رقم 1,54,936 بنی ۔ منیجر نیو میڈیا عون زیدی نے 2,01,761 روپے کمائے اور الانسز کے بعد یہ رقم 2,69,187 بنی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.