MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی ٹیسٹ میں رضوان کے کپتانی کرنے پر گراؤنڈ میں تنازع کھڑا ہوگیا

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم کی جگہ متبادل فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں آنے والے محمد رضوان کے کپتانی کرنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی غیر موجودگی میں محمد رضوان متبادل فیلڈر کے طور پر گراؤنڈ میں آئے اور کپتانی کرتے اور فیلڈرز کو ہدایات دیتے نظر آئے۔لیکن میچ ریفری اور فیلڈ امپائرز نے مداخلت کی اور پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کو بتایا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا اور اب کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.