بلوچستان کے عوام کواپنے حقوق سے محروم کر رکھا گیا ہے ،قادر لونی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام (نظریاتی )بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم نے وسائل پر صوبوں کی حق ملکیت دینے کی باوجود صوبے کی حقوق پر ڈاکہ ڈالاجارہا ہے صوبائی حکومت ریکوڈک سمیت ساحلی وسائل کے مستقبل کا فیصلہ کریں صوبے کے وسائل کوڑیوں کے بار فروخت کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایاجائے ریکوڈک پر معاہدہ کوخفیہ نہ رکھا جائے ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے وسائل کی تحفظ حکومت بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ وسائل سے مالامال صوبے میں صوبائی حکومت کےعوام کسمپرسی کی زندگی بسر کرہی ہیں بلوچستان کے عوام کواپنے حقوق سے محروم کر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وسائل پر اختیارات اور حقوق دینے کی باوجود عوام کو صرف بلوچستان پیکیج کے خوشنما نعروں سے دھوکہ دئیے گئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی ساحل وسائل اور معدنیات پر وفاق اپناحق دیتے تو بلوچستان اقتصادی ترقی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوتا
صوبے میں احساس محرومی، استحصالی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوتا صوبے کے بے پناہ معدنی دولت اور وسائل پر اختیارات ملنے سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کی جاسکتی ہے۔ بلوچستان میں معدنیات،ماہی گیری اور آئل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وفاق سے بلوچستان کے عوام کو ان شعبوں میں روزگار کے مواقع مہیا کرنے سے بیروزگاری ختم ہوتی ایک طرف سے گوادر سی پیک کے ماتھے کا جھومر کہا جارہا ہے دوسرے طرف ہو عوام پیاس سے مر رہے ہیں بلوچستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی دعوے سن سن کر کان پک چکے۔