MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان سچے ہوتے تو عدالتوں میں اپنے کیسز کا حساب دیتے

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان سچا ہوتا تو کیسز کا سامنا کرتا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر اور سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دلوانے والے آج منہ چھپا رہے ہیں،عمران خان سچے ہوتے تو عدالتوں میں آ کر ٹیریان کیس،توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حساب دیتے۔
مریم نواز نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا نمائندہ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے بات کیا کرتا تھا،جس قانون کے ہاتھ پہلے فولاد کے ہوتے تھے وہ آج کمزور کیوں پڑ گئے ہیں؟اس وقت تو قانون نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی عینک پہنی ہوئی تھی۔
قبل ازیں مریم نواز نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک کو ’عمران دار‘ نہیں ایماندار ججز کی ضرورت ہے، الیکشن میں معلوم ہو گا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے، عمران خان سے پہلے جب نواز شریف تھا تو کیا مہنگائی تھی؟ غریب پیٹ بھر کر سوتا تھا لیکن جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی، عمران خان کو آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لانا چاہیے تھا؟ لیکن وہ بنکر میں بیٹھ گیا۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف عمران خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں دور کررہے ہیں، ن لیگ ملک کو ٹھیک نہ کرسکی تو کوئی جماعت نہیں کر سکتی، انشاء الله عمران اور مہنگائی دونوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ آڈیوز تمھاری لیک ہورہی ہیں اور کہتا ہے عدلیہ کے خلاف مہم مسلم لیگ ن چلا رہی ہے، عدالت بلاتی یے لیکن پانچ ماہ ہوگئے ٹانگ کا پلستر ہی نہیں اتر رہا جب کہ میں نے نواز شریف کا ہاتھ پکڑ کر پیشیاں بھگتیں، کیا عدلیہ میں سہولت کاری نواز شریف کو حاصل تھی؟ انہوں نے کہا کہک جنرل فیض اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں کو تلاش کر رہا ہے، پرویز الہی کی آڈیو سب نے سنی ہے، ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.