اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارسرکار میں مداخلت،جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج کیس میں علی امین گنڈا پور کیخلاف درج 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت کی،اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پولیس افسر سے مکالمہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جب نوٹس کرے تو رات نیند نہیں آنی چاہیے،جب ہم وکیل تھے اور صبح پیش ہونا ہوتا تھا تو ہمیں رات نیند نہیں آتی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نوکری آنی جانی چیز ہے،سرکار کا کام ہے تو صحیح طرح کریں۔
پرچے دیں اور سب کو اندر کریں،یہ کوئی طریقہ نہیں۔ عدالت نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کے بیانات کے بعد علی امین گندا پور کے خلاف دائر مقدمات خارج کرئیے۔
- Advertisement -
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی حد تک 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا جبکہ علی امین گنڈا پور نے دو تھانوں آئی نائن اور سی ٹی ڈی کی ایف آئی آر کے اخراج کی درخواستیں واپس لے لیں۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کے بعد اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج کئے گئے۔
ان مقدمات کے اخراج کیلئے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دوسری جانب اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کار سرکار مداخلت کیس میں عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ سنگجانی میں درج کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی،عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی اور وکیل بابر اعوان نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
[…] نیوز)خیبرروڈ، ریڈ زون میں کور کمانڈر کے گھرکے باہر احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہی بھی ایف آئی آر میں نامزد ہو […]