گورنر بلوچستان نے علی احمد لہڑی سے نئے صوبائی محتسب کے عہدے کا حلف لیا
کوئٹہ (مسائل نیوز) آج گورنر ہاوس کوئٹہ میں بلوچستان کے صوبائی محتسب کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں علی احمد لہڑی نے بلوچستان کے نئے صوبائی محتسب کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی احمد لہری سے حلف لیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی محتسب نذر بلوچ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔