MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قطر ویزے کے بغیر جانا ہے تو دیر کس بات کی! ابھی ٹکٹ کروائیں اور خوبصورت ملک میں پہنچ کر مستقبل بنائیں

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قطر (مسائل نیوز)قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مسافر 30 دن تک قیام کر سکیں گے بشرطیکہ وہ مقررہ شرائط پر پورا اتریں۔

اس اقدام کا مقصد پاکستانی سیاحوں، کاروباری افراد اور ٹرانزٹ مسافروں کے لیے سفری سہولت کو مزید آسان بنانا ہے جبکہ ساتھ ہی حفاظتی اقدامات اور ضروری دستاویزات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شرائط کے مطابق مسافروں کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے درست پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ واپسی یا آگے کے سفر کا ٹکٹ دکھانا ہوگا اور قیام کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے مناسب مالی وسائل ہونے چاہئیں۔

سب سے اہم شرط یہ ہے کہ مسافر کو ڈسکور قطر کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے کم از کم دو راتوں کی ہوٹل بکنگ لازمی کرانا ہوگی۔

- Advertisement -

صحت کے حوالے سے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستانی مسافروں کو ویزا لینے سے پہلے لازمی ٹریول ہیلتھ انشورنس خریدنی ہوگی اور پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہمراہ رکھنا ہوگا جو پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدامات مقامی شہریوں اور آنے والے مہمانوں دونوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے ہیں۔

حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر مسافروں کو پہلے ڈسکور قطر ڈیسک پر جانا ہوگا جہاں ہوٹل بکنگ، ہیلتھ انشورنس اور ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ سمیت تمام دستاویزات کی جانچ اور تصدیق کی جائے گی۔

اس کے بعد وہ امیگریشن کاؤنٹر پر جائیں گے جہاں بایومیٹرکس اور آنکھوں کے اسکین سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کے بعد ویزا جاری کیا جائے گا۔

یہ سہولت نہ صرف پاکستانی مسافروں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے بلکہ قطر کی جانب سے دنیا بھر کے ساتھ دوستانہ اور معیاری تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش بھی ہے۔

واضح شرائط اور آسان طریقہ کار کے ساتھ یہ اقدام یقیناً پاکستانی سیاحوں اور کاروباری افراد کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.