MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا ملک میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

0 496

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) حکومت نے کورونا کے حوالے سے عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور کورونا کے حوالے سے تمام پابندیوں کوختم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہےجب کہ وبا ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔واضح رہے

- Advertisement -

کہ حکومت نے انسداد کورونا کے ادارے این سی او سی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.