MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ترک صدرنے زلزلہ زدگان کی نومولود کے کان میں اذان دی اورکیا نام رکھا؟ ویڈیو وائرل

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

استنبول(مسائل نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کے ایک اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ خاندان کی پیدا ہونے والی نوزائیدہ بچی کے کان میں اذان دی

اور اس کا نام عائشہ بتول رکھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے استنبول کے اسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمی زلزلہ زدگان کی عیادت کی۔ مریضوں کی دلجوئی کے دوران ترک صدر گھل مل گئے اور انتظامیہ کو مریضوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

اس دوران ایک ماں نے ترک صدر سے اپنی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے اور نام رکھنے کی فرمائش کردی جس پر صدر طیب اردوان نے بچی کے کان میں اذان کہی۔

بچی ترک صدر کی گود میں پرسکون رہی۔ترک صدر نے اذان دینے کے بعد بچی کیلئے نام عائشہ بتول پسند کیا اور تین بار بچی کو مخاطب کرکے

عائشہ بتول کہا۔ نومولود کی والدہ نے بھی اس نام کو پسند کیا اور ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.